اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیرافضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں،

کمپلینٹ کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں