راولپنڈی(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور کی کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 30روز کیلئے نظر بندکیا گیا تھا،
پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے منتقل کیاگیا


