مکوآنہ (ای پی آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف)کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا ماحول ہے۔

پی ٹی آئی جس ایجنڈے پر آئی تھی وہ ملک توڑنے اور تباہی کے سونامی کا ایجنڈا تھا۔ ہم نے اللہ کی مدد سے اس غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹ کو اقتدار سے نکالا۔

انھوں نے کہا کہ کوئی رجیم چینج نہیں ہوا یہ ہماری سیاسی حکمت عملی تھی کہ پانچ حکومتیں تنکوں کی طرح بہہ گئیں۔آج تحریک انصاف قابل رحم حالت میں بکھر چکی ہے۔ یہ جماعت عبرت کا نشان ہے۔ نو مئی کو اداروں پر حملے کر کے ملک دشمنی کی گئی۔ نوجوانوں کو گالی کلچر کا شکار کیا گیا۔

انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی پارٹی ہے جس کے کسی ادنیٰ کارکن کا نام بھی کسی کرپشن لسٹ میں نہیں آیا۔ بدترین سیاسی مخالفین بھی سوائے گالم گلوچ کے کچھ نہ نکال سکے

بعدازاں ضلعی امیر سید محمد زکریا کی دعوت پر عنقریب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے جے یو آئی کی تمام تنظیموں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

پنجاب کی عوام نے سب کو ووٹ دیا اس بار جمعیت کے باکردار لوگوں کو بھی آزمائیں۔