اسلام آباد (ای پی آئی)یونان کشتی حادثہ کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایف آئی اے نے آئی ایٹ میں چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم حسیب احمد کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم غیر قانونی ویزا اور بین الاقوامی جاب اور کال سینٹر چلا رہا تھا ،
ملزم کی نشاندھی پر اس کے پارٹنر افضال احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،چھاپے کے دوران ملزم کے قبضہ سے تین پاسپورٹ، اگریمنٹ اور 25 لاکھ روپے کے گرنٹی چیک بھی برآمد کرلیا گیا ،
ملزم سوشل میڈیا پر لوگوں کو کینیڈا کے ویزا حاصل کرنے کے لیے پوسٹ بھی کرتا رہا ،ملزم ایک بہت بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھا جس میں اور لوگ بھی شامل ہیں


