اسلام آباد (ای پی آئی) پرسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے سائفر کو سازش قرار دینے کے بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میڈیا پر چلنے والے بیان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ

جب تک اعظم خان کے منہ سے نہیں سنوں گا، نہیں مانوں گا۔

اسلام آباد کی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم خان ایماندار آدمی ہیں، جب تک ان کے منہ سے نہیں سنوں گا میں نہیں مانوں گا کہ انہوں نے یہ کہا ہے۔