اسلام آباد(ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2022-23 کے اکائونٹس کے سالانہ گوشوارے طلب کرلئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 اگست یا اس سے قبل اپنے اکائونٹس کے گوشوارے جمع کروا دیں۔

اس کے ساتھ سالانہ آمدن،اس کے ذرائع اوراثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں یہ تفصیلات فارم ڈی پر دی جائیں