اسلام آباد(ای پی آئی )کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمہ میں نامزد کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ہے ،

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرکل سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی ۔

جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی،جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے وکیل قتل کیس میں نامزدگی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کی تھی ۔۔