اسلام آباد(ای پی آئی ) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ،

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی ،فواد چودھری ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے معذرت کرلی ،فوادچودھری نے کاکہا چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ہے،

الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔