اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر درخواست پر ان کی وفات کے بعد سماعت ،عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کر دی ،
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشر ف کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار وفات پا چکے ہیں،
سابق صدر نے2013کے عام انتخابات میں نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا، 2013کی اسمبلی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے،
عدالت نے پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کردی۔


