لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی نظر بندی اور کیمپ جیل سے منتقلی کے خلاف دائردرخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی نظر بندی اور کیمپ جیل سے منتقلی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،
پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں۔
پرویز الہیٰ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد نظر بند کیا گیا، نظر بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نظربندی اور کیمپ جیل سے منتقلی سے متعلق جواب طلب کر لیا۔


