راولپنڈی (ای پی آئی ) کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قبضے سے بارودی مواد سمیت اشیا برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم داعش، ٹی ٹی پی (کالعدم تحریک طالبان پاکستان) اور بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، فیوز، بارودی مواد اور نقدی بھی ملی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔