اسلام آباد (ای پی آئی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کے خلاف درج دہشتگردی مقدمات کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت 22اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات کی عدالت میں اسد عمر اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف خان اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

وکیل سردار مصروف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔