اسلام آباد (ای پی آئی ) مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اربوں روپے کا سپر ٹیکس کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سپر ٹیکس کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دیدیا ہے ،
عدالت نے سیکشن فور سی کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کر دی ہے ،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا یا ۔
عدالت نے مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز بھی کالعد م کر دیئے ہیں ،


