اسلام آباد (ای پی آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں  عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آراوز کی تعیناتی کی درخواست کے خطور رجسٹرار ہائی کورٹس کو ارسال کئے گئے تھے ،

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رجسٹرار ہائیکورٹس نے تاحال خطوط کا جواب نہیں دیا ۔ ،الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سے انتخابات کے لیے عدالتی افسران کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ،

عدلیہ نے ڈی آر اوز اور آر اوز دینے سے معذرت پہلے معذرت کر لی تھی۔

ذرائع الیکشن کمیشن ن یکہاکہ عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز نہ ملنے کی صورت میں الیکشن کمیشن کا پلان بی بھی تیار کر لیا

۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی سے اچھی شہرت کے افسران کی فہرست کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے ۔