لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کوتھانہ سول لائن فیصل آباد میں درج مقدمے میں تفتیش کے لئے جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
تھانہ سول لائن فیصل آباد کے 2 اہلکار چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچے اور ان کو طلبی کا نوٹس وصول کروایا۔
مذکورہ نوٹس میں عمران خان کو 21 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل عمران خان کو سائفر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبی کا نوٹس وصول کروایا گیا۔


