خانپور (ای پی آئی ) مضر صحت کھانا کھانے سے مدرسے کے 37 بچے بے ہو ش ہو گئے ، اہل محلہ نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مدرسہ مسلم آباد بھرڑے میں 37 بچے زہریلا کھانا کھانے پر بے ہوش ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ بچوں کو رات کا مضر صحت کھانا دیا گیا، کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے سبب بچے کھانا کھاتے ہی بے ہوش ہو گئے۔

اہل محلہ نے بے ہوش طلبا کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا۔

اصل صورت حال تحقیقات و میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔