اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ سے متعلق بتادیا،
اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرادیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سکیورٹی اہلکار لازمی ملیں گے، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گا،
الیکشن کیلئے واٹر مارک پیپر لے لیا، تمام اداروں سے رابطہ ہے،
ڈی آر او اور آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہے،
رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست کی ہے۔
اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی افسران ، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو استعمال کر سکتا ہے،
نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔


