لاہور (ای پی آئی ) دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور ایجادات میں اضافہ سامنے آرہا ہے جس سے گھنٹوں کا کام اب منٹو ں میں کرنا ممکن ہو گیاہے۔

اسی طرح ٹی وی پر خبریں پڑھنے یا پروگرام کرنے کا کام بھی اب انسانوں کے ہاتھوں سے نکل کر ٹیکنالوجی کے پاس چلا گیا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کے بعد اب پاکستان میں بھی اے آئی اینکر متعارف کروادیا گیا ہے،

ڈسکور پاکستان نامی نجی انٹرٹیمنٹ چینل نے پاکستان کا پہلا ’اے آئی ٹاک شو‘ شروع کیا ہے

جس کی میزبانی تمام اے آئی اینکرز کریں گے۔ اس پروگرام کا پرومو ڈسکور پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی صارفین کیلئے شیئر کیا گیا ہے۔