بہاولپور (ای پی آئی ) بغداد چیک پوسٹ پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا چیف سیکیورٹی آفیسر منشیات لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو کرسٹل آئس اور دیگر ممنوعہ ادویات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے،
گرفتاری بغداد چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ عمل میں آئی، ملزم اعجاز شاہ کے خلاف تھانہ بغداد الجدید میں پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
جس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے دوران چیکنگ بے شمار نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ترجمان خالد شہزاد کے مطابق چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کی گرفتاری اور مقدمے کے متعلق امور کو دیکھ رہے ہیں، اس کے متعلق ردعمل بعد میں دیا جائے گا۔


