لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،

جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا،

عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔