لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف جناح ہائوس حملہ سمیت دیگر دہشت گردی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8اگست تک توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہائوس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی،
ڈیوٹی جج عبہر گل نے سماعت کی۔ڈیوٹی جج نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔


