لاہور(ای پی آئی ) 9 مئی واقعات کے لئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کر لی ،رپورٹ تیار جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دیدیا گیا ،
تفصیل کے مطابق تفتیش کے مطابق ملزمان کی جناح ہاؤس واقعہ میں منصوبہ بندی اور عملدرآمد ثابت ہو گیا،جناح ہاؤس حملہ، 9مئی کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، ڈیجیٹل شواہد، موبائل ویڈیوز، کلوز سرکٹ فوٹیجز، موبائل رابطے ثابت ہو گئے،
پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا، دیگر رہنماؤ کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے،
پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے، پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے مناسب جواب نہیں دے سکے۔
پولیس تفتیش کے مطابق دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی، ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیو فینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی، تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائےگی،
مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نامزد ملزم ہیں،حماد اظہر، مراد سعید، علی امین گنڈاپور بھی نامزد ملزم ہیں،


