لاہور (ای پی آئی ) پولیس کی جانب سے علاقہ کچہ میں ڈاکو ؤں کے خلاف آپریشن 14 سالہ لڑکے سمیت 5 مغوی بازیاب کروا لئے گئے۔
رحیم یار خان کے علاقہ کچہ میںپولیس اور اغوا کاروں کے مابین فائرنگ تبادلہ ہوا، ملزمان مغویوں کو لے کر فرار ہوئے تو پولیس کی بھاری نفری نے تعاقب کیا،
صورت حال اپنے خلاف دیکھ کر اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


