اسلام آباد(ای پی آئی ) قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پی آئی اے کو سب سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ سرکاری ملازمین سے بھر کر رکھ دیا، اگر پی آئی اے میں بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔

وزیر ہوابازی نے کہا کہ غلام سرور خان کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو ستر ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ، تین ماہ کے اندر برطانیہ کی پی آئی اے فلائٹس بحال ہونے جارہی ہیں، پی آئی اے کے لئے باقی راستے بھی کھولتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی سروسز آئوٹ سورسنگ کی جائے گی، ایئرپورٹ کی کچھ سروسز آئوٹ سورس ہوں گی، پی آئی اے کے ملازمین کو نوکری پر بحال رکھا جائے گا، دنیا بھر میں ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ ہوتی ہے۔