لاہور(ای پی آئی ) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع کو حساس قرار دیتے ہوئے فوج طلب کرنے کا عندیہ دیدیا ،
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ۔لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ ،ملتان ،ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور،رحیم یارخان حساس اضلاع میں شامل ہیں۔
ان اضلاع میں 9اور10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی کی 73 اور رینجرز کی 80کمپنیوں کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا۔ حساس اضلاع میں بنائے گئے،ڈسٹرکٹ کنٹرول رومزکوصوبائی انٹیلیجنس سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔


