لاہور (ای پی آئی ) عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو منی لانڈرنگ کیس میں 26 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف ابتدائی چالان عدالت میں جمع کروا دیا،

عدالت نے پرویز الہی کو 26 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف 2 گواہوں کو نامزد کیا ہے۔