اسلام آباد (ای پی آئی ) مقدمات میں ناقص تفتیش پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو احکامات جاری کئے کہ تحریری جواب دیں کہ کیوں نا آپ کے خلاف باقاعدہ توہین عدالت کی کارروائی اور ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور دس روز میں جواب جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اگر پیروی نہ کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت دائر کر سکتا ہے۔