لاہور(ای پی آئی)یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید چار پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔
یونان کشتی حادثہ قیمتی جانیں لے گیا، مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے شہری بھی موت کی آغوش میں چلے گئے۔
گزشتہ ماہ پیش آنے والے کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں۔میتیں غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور لائی گئیں جس کے بعد آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں۔
میتیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ارسلان اور ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں جبکہ عدنان کی میت گجرات اور علی اعجاز کی میت منڈی بہا ؤالدین روانہ کی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتوں کو وطن پہنچایا گیا تھا۔حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت کرلی گئی ۔
گزشتہ روز وطن پہنچنے والی تینوں میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر کے ذریعے یونان سے براستہ دوحہ لاہور لائی گئی تھیں۔ جنہیں ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا۔کشتی حادثے میں جاں بحق عبدالواحد اور سفیان عباس کا تعلق گجرات جبکہ ناصر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔
یونان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 3 میتیں اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ کل 14 میتیںبھیجی جائیں گی، 15 ویں میت کی ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں۔


