اسلام آباد(ای پی آئی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے لازوال تحفوں سے نوازا ہے، برف پوش پہاڑوں سے لے کر خوبصورت ساحل ان قدرتی تحفوں میں شامل ہیں۔

انھوں نے صوبہ بلوچستان کے ’’سپت بیچ‘‘ کی دل کو موہ لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی نظارو ں سے ہم آہنگ ہونے والوں کےلئے یہ مقامات اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرت کے ان لامحدود تحفوں میں سے ایک تحفہ بلوچستان کا یہ منفردساحل ہے جو ایک حقیقی معجزہ ہے۔