اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیمرا کے ترمیمی بل سے میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی ،

آج وہ میڈیا تنظیمیں اور مالکان نظر نہیں آ رہے جو پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ، پیمرا کا ترمیمی بل حکومتی کٹھ پتلی پیمرا کو تمام اختیارات کا مالک بنا دیتا ہے اب پہلے عملی طور کے بعد قانونی طور پر بھی میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی

جہاں ہم ایک ایسا ادارہ تشکیل دے رہے تھے کہ جس میں حکومتی مداخلت نہ ہو اس حکومت نے ایک ماتحت ادارے کو میڈیا کو مکمل ماتحت کر دیا ہے۔