لاہور (ای پی آئی) سائفر تحقیقات روکنے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لینے کا حکم لاہور ہائیکورٹ نے جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے سائفر تحقیقات پر حکم امتناع واپس لے لیا، چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔یاد رہے کہ 18 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے سائفر کی تحقیقات روکنے اور عمران خان کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس لے لیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپیل پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔


