کراچی(ای پی آئی ) محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،سرچ آپریشن کیا، افغانستان سے تعلق رکھنے والے استاد اسرائیل گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق استاد اسرائیل گروہ کے 3 ملزمان کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا گروہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزمان کی شناخت کے حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ استاد اسرائیل گروہ کے کارندے غیر ملکی ہیں۔گرفتار ملزمان سپرہائی وے، سہراب گوٹھ اور اطراف میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ ان کے خلاف 11 مختلف مقدمات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔