نوشہروفیروز( ای پی آئی نیوز) سندھ میں ڈاکو راج کا خاتمہ نا ہوسکا۔ سکھر کے قریب سو سےزائد مسلح ڈاکوں نے پورے گاوں پر دھاوا،بول دیا۔

پورے گاوں کو لوٹ لیا اور مزاہمت پر دو افرادکو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جاتے ہوے خواتین. اور ایک بچے کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے ۔

حملہ آور ڈاکوں نے کارروائی کے بعد کانوائے کی صورت میں متعلقہ تھانے کے پاس سے قومی شاھراھ کراس کرتے وقت نعری بازی اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔ تھانے کا عملہ صرف اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے ۔

واضح رہے کہ جوں جوں سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج کے خاتمہ کیلئے پولیس آپریشن تیز کیا جارہا ہے ویسے ہی ڈاکو بھی اپنی کاروائیاں تیز کرتے جارہے ہیں*۔