اسلام آباد(ای پی آئی )وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میری ہدایت پر صحت مند غذا ۔تندرستی سد مہم کا پورے پاکستان میں اجرا کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیا پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی۔
انھوںاس کے علاوہ ٹرانس فیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 % تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جا سکے۔
وزیر اعظم شہباشریف کا کہنا تھا کہ اس انتہائی مہم کو میرا سٹریٹجک ریفارمز یونٹ تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں پھیلا رہا ہے۔ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئے اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔


