لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور قانونی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آئندہ 3 روز عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
عمران خان کوئٹہ میں درج وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ 9 مئی واقعات سے متعلق کیس میں بھی متعلقہ عدالتوں میں حاضری یقینی بنائیں گے۔
نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ عمران خان ہائیکورٹ، انسداد دہشت گردی عدالت، سپریم کورٹ، احتساب عدالت اور اسلام آباد کچہری جائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنا کر عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے


