لاہور(ای پی آئی )محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام میں پنجاب کے 13اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیاہے

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان حساس اضلاع میں شامل ہیں، ان کے علاوہ ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپوراور رحیم یار خان بھی حساس اضلاع میں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ حساس اضلاع میں 9اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی،محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی کی 73 اور رینجرز کی 80کمپنیوں کیلئے بھی وفاق کو خط لکھ دیا۔