اسلام آباد (ای پی آئی ) وزیراعظم شہباز شریف کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد
ٹوئٹر پر سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز کو ساڑھے 17 فیصد اضافہ مبارک ہو۔ اپنے بھائیوں بہنوں سے وعدہ ہے کہ معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے، ان شاءاللہ


