لودھراں (ای پی آئی) لودھراں میں 5 افراد نے خاتون کو اغوا کیا، 10 روز زیادتی کرتے رہے، پولیس نے گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
لودھراں میں انسانوں کی شکل میں درندوں نے شیطان کو شرما دیا، بھکاری خاتون کو اغوا کر لیا اور 10 روز تک باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
خاتون نے اپنے ہوش معطل نہیں ہونے دیئے اور موقع ملنے پر ہوس کے پجاریوں کے چنگل سے بھاگ نکلی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی۔
مظلوم خاتون کے شوہر کا کہنا تھاکہ غربت کےہاتھوں میری بیوی لوگوں کے گھروں میں آٹا اور بھیک مانگتی تھی۔
5 افراد نے اغوا کیا جس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔


