اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو 9 اگست تک ریلیف دیتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔ ۔

دوران سماعت وکیل قتل کیس میں آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ عبدالرزاق شر کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں،

تحقیقات کے دوران 8 جون کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس کی 8 میٹینگز ہو چکی ہیں،

جے آئی ٹی کے میں 7 اراکین شامل ہیں۔ 19 جون کو چیئرمین تحریک انصاف کو طلبی کے نوٹس دیئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے،

مقدمے میں 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مقتول کی اہلیہ اور 2 بھائیوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں۔