اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہر طرح کی ذمہ داریاںنبھانے کے اہل ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے لیڈرآف دی ہاس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں، کوئی بھی ذمیداری دی جائے وہ نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، نئی مردم شماری پر اعتراضات ہو گئے جنہیں دور کرنے میں کئی ماہ لگ گئے، نئی مردم شماری اگر نوٹیفائی کردی جائے تو اس کے مطابق الیکشن میں 4 سے 6 ماہ چاہئیں، حکومت کا مقف ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرا لیا جائے، نئی حلقہ بندیوں کے لیے 4 سے 6 ماہ درکار ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ(ن)لیگ کا موقف ہے کہ پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کرالیے جائیں، بہت سی جماعتیں ہمارے موقف کی حمایت کررہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بیس ریٹ اس لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے تاکہ فیول ایڈجسمنٹ کے کوارٹرلی چارجز کم چارج ہوں۔


