اسلام آباد(ای پی آئی ) نندی پور پاور پلانٹ مبینہ کرپشن کیس کی احتساب عدالت اسلام آباد میں سماعت ریفرنس نیب قانون کے مطابق خارج کرنے کی استدعا کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نندی پور پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ کیس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوایا جائے،
شریک ملزمان کے وکلا نے نیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ احتساب عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے ،احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کردی۔


