لاہور (ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریم الہیٰ دوہری شہریت رکھتی ہیں، وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں، ایف آئی اے نے رواں سال جنوری میں نوٹس جاری کئے،

دوران انکوائری تحریم الہیٰ کو منی لانڈرنگ مقدمے میں نامزد کر دیا جس میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

ای سی ایل میں نام سیاسی بنیادوں پر شامل کیا گیا، عدالت اس فہرست سے نام نکالنے کا حکم جاری کرے اور تحریم الہیٰ کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔