لاہور (ای پی آئی ) پنجاب کی نگرں حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت افسران کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3.2 ارب جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔