لاہور (ای پی آئی ) جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کیخلاف جوڈیشل ریمانڈ میں 7 اگست تک توسیع کر دی گئی،
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے یاسمین راشد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 4 مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ یاسمین راشد کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 2 اور تھانہ گلبرگ سمیت 4 مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی رہنما نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔


