اسلام آباد(ای پی آئی ) ایف آئی اے کی جانب سے سائفر اور آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کے لئے طلب کرنے پر تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

دونوں نے انکوائری ٹیم کو اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں 8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں سائفر کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

ٹیم میں ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت تین انٹیلی جنس اداروں کے گریڈ 19 افسران بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انکوائری کے لیے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔