لاہور(ای پی آئی)انسداددہشت گردی عدالت لاہورنے جناح ہاس جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ،

عدالت نے سرفراز چیمہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث ویل چیئر پر عدالت پیش کیا گیا ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحیی سلمان نے میڈیکل رپورٹس پیش کیں،

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ چالان تیاری کے مراحل میں ہے مہلت فراہم کی جائے ،

عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات اگست تک توسیع کر دی،