اسلام آباد(ای پی آئی ) غیر شرعی نکاح کیس اور توشہ خانہ کیس کی اسلام آباد کی عدالت میں سماعت ،سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی

جبکہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں عدالت نے حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مبینہ غیرشرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے،

شیر افضل مروت نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے ،

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگا کرجانے کی اجازت دیدی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرلی اور 30ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کاحکم دیدیا ۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی۔