اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ،
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گزشتہ 30روز کے دوران درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، عدالت کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے ،
نئے مقدمات میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے تک گرفتاری سے روکا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے


