اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ایک بار پھر ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا،
ٹرائل کورٹ نے کیس کے گواہ وقاص احمد پر جرح کے دوران ریکارڈ طلبی کی درخواست مسترد کردی تھی ،
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ فراہمی اور اس پر تفصیلی جرح ہمارا حق ہے ۔


