اسلام آباد (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں  پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹیں دکھانے پر جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی کے وکلاء کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔

جج ہمایوں دلاور کی جانب سے اعلیٰ عدالت سے انصاف کی درخواست کی گئی ہے۔خود سے منسوب فیس بک پوسٹیں کمرۂ عدالت میں دکھانے پر جج ہمایوں دلاور نے ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کے لیے لکھ دیا۔

جج ہمایوں دلاور نے دورانِ سماعت کہا کہ سب کے سامنے فیس بک پوسٹس کے کاغذات لہرائے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی کسی کے لیے جج نہیں بن سکتا، مجھے بھی انصاف چاہیے۔